پارہ پارہ

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - چاک چاک، پاش پاش، پھٹنے یا کٹنے کے بعد ٹکڑوں میں الگ الگ۔  ابر کا ٹکڑے جگر ہے مری زاری پہ سدا پارہ پارہ دل سیماب ہے بے تابی پر      ( ١٨٥٨ء، امانت، دیوان، ٤٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پارہ' کی تکرار پر مشتمل مرکب 'پارہ پارہ' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٢ء کو"رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔